﷽
السلام علیکم دوستو !آپ یہ جان کر یقیناََ خوش ہونگے کی آپ کی طرح میں بھی اردو زبان ، اسکے ادب ۔اسکے حسن اور اسکے مطالعے کو اپنی زندگی کا نہ صرف حصہ بلکہ مقاصد میں سے ایک سمجھتا ہوں جسکا ثبوت آپ کیلئے اور اپنی لئے ان کتب کا ذخیرہ کرنے کی مشقت ہے۔حالانکہ آپکی حیرانگی کی بات یہ ہے کہ میں بنیادی طور پر ادب کا یا اردو کا نہیں بلکہ انجینئرنگ کا طالب علم ہوں اور یونیورسٹی آف کشمیر میں B Tech. in Electronic And Communication Engineering کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔اس کے باوجود نہ صرف اردو ادب کا مطالعہ بڑے ذوق و شوق سے کرتا ہوں بلکہ اردو میں اشعار لکھنے کی جسارت کرتا ہوں۔الحمدللہ میرا ایک شعری مجموعہ بعنوان "نالہ ہائے بلبل" شائع بھی ہو چکا ہے اور کافی حوصلہ افزائی بھی ملی ہے۔اس اشاعت میں کشمیر کی کلچرل اکادمی کا کافی تعاون بھی رہا،اس مجموعے کی اشاعت دوم پر بھی کام جاری ہے اور انشاءاللہ امسال آخر تک اسکی تکمیل متوقع ہے۔اسی مجموعہ کا جو کہ مختلف حمد و نعت،نظموں اور غزل ہا کا ایک سنگھم ہے ،ایک PDF رسالہ آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں،اس امید کے ساتھ کہ اپ پسند بھی فرمائین گے اور اغلاط کی نشاندہی فرما کر مشکور بھی فرمائیں گے۔
نیچے دی گئی لنک سے ڈاون لوڈ کر کے مطالعہ کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یا
آپ کی عنایت کا بہت شکریہ۔
آتے رہیے۔
No comments:
Post a Comment